بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

بجٹ میں 42 ارب روپے سرپلس ہیں، رواں مالی سال کا تمام ترقیاتی بجٹ حکومت نے خرچ کیا، صوبائی وزیر خزانہ


ویب ڈیسک June 17, 2025

کوئٹہ:

بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار 28 ارب روپے مالیت کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں سات فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کیا۔

بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کا تمام ترقیاتی بجٹ حکومت نے خرچ کیا، حکومت نے کئی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں 42 ارب روپے سرپلس ہیں، یہ تاریخی بجٹ ہے جو کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک کھرب سے زائد مالیت کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

سرکاری ملازمین میں گریڈ ایک سے 22 تک کی تخواہوں میں 10 فی صداضافہ کیا گیا ہے۔ ملازمین کو گریڈ ایک سے 16 تک ڈسپیریٹی ریڈ کشن الاونس کی 20 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازمین کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظرایمپلائیز ہیلتھ کارڈز لانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں گریڈ ایک سے 22 تک 7 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔
 

مقبول خبریں