پاک-امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت؛ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ

یہ ظہرانہ وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں دوپہر ایک بجے دیا جائے گا


ویب ڈیسک June 18, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں گے۔ یہ ظہرانہ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیبنٹ روم میں منعقد کیا جائے گا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور خاص طور پر ایران-اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات کلوزڈ پریس ہوگی، تاہم ظہرانے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ظہرانے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع ہینکر سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

یہ ملاقات نہ صرف پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے اہم ہے بلکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔  یہ دورہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اہم سفارتی سرگرمیوں کا حصہ بن رہا ہے۔

مقبول خبریں