فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل

فرانس کیخلاف پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر جیت حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا


ویب ڈیسک June 21, 2025

نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جیتنے کے بعد ڈریسنگ روم میں قومی ہاکی ٹیم کے پلئیر عبدالحنان شاہد روپڑے۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہاکی اسٹار عبدالحنان شاہد کی فتح کے بعد کھلاڑیوں سے گلے لگ جذباتی ہوگئے اور رونے لگے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملکر ڈریسنگ روم میں فرانس کیخلاف تاریخی جیت کا جشن منایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز میچ مقررہ وقت تک ڈرا رہنے کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں پاکستان نے فرانس کو 2-3 سے شکست دیکر نیشنز ہاکی کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید پڑھیں: "کرکٹ لیگز کیلئے کروڑوں لیکن ہاکی کیلئے بجٹ نہیں"

عبدالحنان شاہد نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے خوب محنت کی ہے، آج فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور امید ہے کہ پوری قوم ہمارے لیے دعائیں کررہی ہے۔

 

مقبول خبریں