پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نجی اسکول میں لیکچر کے دوران استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران نیازاحمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور وہ زمین پرگر گئے۔
رپورٹ کے مطابق صرف 4 سیکنڈز کے اندر ان کی موت ہوگئی، نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان استاد کی ناگہانی موت پرافسوس کا اظہارکیا۔مرحوم استاد کی عمر 36 برس تھی جب کہ نیاز احمد مڈل جماعت کے طلبا کو اردو پڑھاتے تھے۔