صنم سعید کی سالوں بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی، کونسے ڈرامے میں نظر آئیں گی؟

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک July 17, 2025

ورسٹائل اداکارہ صنم سعید نے برسوں بعد ٹی وی اسکرین  پر واپسی کا اعلان کر دیا وہ جلد نئے ٹی وی ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔ 

یہ اعلان صنم سعید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ماضی کے ڈراموں کی جھلک پیش کرتے ہوئے کیا۔ وہ اب سے کچھ وقت قبل ڈرامہ سیریل دوسرا چہرہ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔ جس کے بعد اب وہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ 

جبکہ آخری مرتبہ صنم 2019 میں اپنے مشہور ڈرامے ’دیدن‘ میں دکھائی دی تھیں جس کے بعد وہ ٹی وی اسکرین سے چند برسوں کیلئے دور ہوگئیں تاہم اب مداحوں کو ان کے شاندار کم بیک کی اُمید ہے۔

 اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماضی کے یادگار کرداروں کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ ایک نئے اور منفرد کردار میں طویل وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پردوبارہ آنے والی ہیں۔ انہوں نے میں منٹو نہیں ہوں میں اپنے کردار کے بارے میں بھی بتایا۔ 

صنم نے لکھا کہ وہ جلد ہی ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں ’مس ماریہ‘ کے کردار میں نظر آئیں گی، اور انہیں اُمید ہے کہ مداحوں کو ان کا کردار بےحد پسند آئے گا۔ْ

یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل ہی ساتھی اداکار محب مرزا سے شادی کا انکشاف کیا تھا۔ 

مقبول خبریں