پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لندن میں ری ہیب کا آغاز ہوگیا۔
پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ بائیں پنڈلی کے مسلزمیں کھنچاؤ کے بعد پولینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔
ارشد ندیم کا لندن میں ایک ماہ کا ٹریننگ شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا، لندن آمد پر ان کا کیمبرج اسپتال میں ڈاکٹر علی باجوہ نے تفصیلی چیک اپ کیا۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال کے مطابق ارشد چند دن آرام کے بعد اب پیر یا منگل سے ہلکی پھلکی ایکسرسائز شروع کردیں گے جس کے بعد جلد ہی ان کی باقاعدہ ٹریننگ کا پروگرام از سرنو تیار کیا جائے گا۔