سمیع خان نے علیزہ شاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کی اصل کہانی بتا دی

سمیع خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کے عینی شاہد تھے


ویب ڈیسک July 24, 2025

اداکار سمیع خان نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ اور منسا ملک کے جھگڑے پر وضاحت پیش کر دی۔

ڈرامہ محبت کی آخری کہانی کے سیٹ پر علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر اداکار سمیع خان نے اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔ سمیع خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کے عینی شاہد تھے اور منسا ملک نے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا تھا۔

سمیع کے مطابق منسا کے تھپڑ مارنے کے بعد وہ میک روم میں آئیں جہاں علیزے ان کے پیچھے آئیں اور انہوں نے ردعمل میں منسا کی جانب چپل پھینکی جو کسی کو نہیں لگی، تاہم اس کے باوجود علیزے نے پیشہ ورانہ انداز میں اپنا کام مکمل کیا اور شوٹنگ جاری رکھی۔

سمیع خان نے یہ پورا واقعہ بغیر دونوں اداکاراؤں کا نام لیے بتایا تاہم اب سوشل میڈیا پر اس واقعے کے اتنے چرچے ہیں کہ سب جانتے ہیں سمیع علیزے اور منسا کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے علیزے کی پیشہ ورانہ لگن کو سراہا اور کہا کہ وہ مشکل صورتحال کے باوجود اپنے کردار سے انصاف کرتی رہیں۔ یاد رہے کہ اس تنازع پر پہلے ہی سوشل میڈیا پر کافی بحث ہو چکی ہے اور اب علیزے شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اس پر مزید وضاحت پیش کر دی ہے۔

تاہم ابھی تک منسا ملک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ علیزے شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنے دیگر اسکینڈلز پر بھی وضاحت پیش کی ہے۔

مقبول خبریں