کراچی، گلشن معمار میں کمسن لڑکا سر میں گولی لگنے سے جاں بحق

بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے دوران شور مچانے پر گولی مارنے کا بتایا جا رہا ہے، اطلاعات


منور خان July 31, 2025

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار کے علاقے محمد پور سوسائٹی میں فائرنگ سے 8 سالہ محمد رضا سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ 

گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی رنجش کی بنا پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔

جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے دوران شور مچانے پر گولی مارنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

مقبول خبریں