
سینئر بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں 'آپریشن سندور' پر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیہ سبھا کے حالیہ مون سون سیشن کے دوران سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے ’آپریشن سندور‘ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
جیا بچن نے اپنے خطاب میں سوال اُٹھایا کہ اس آپریشن کو "سندور" جیسا علامتی اور جذباتی نام کیوں دیا گیا؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس آپریشن کے نام پر کئی خواتین کا "سندور" تو اُجڑ گیا ہے۔ وہ فوجی نوجوان جو اس آپریشن میں مارے گئے ان کی بیویوں کے سندور مٹ چکے ہیں۔
Sindoor to ujad gaya, toh army operation ka naam operation Sindoor kyu (Why did you name it 'Sindoor'? Sindoor has been wiped off already)- SP MP Jaya Bacchan
— Mr Sinha (@MrSinha_) July 30, 2025
What to say... pic.twitter.com/wAzWA5lXuY
دورانِ تقریر حکومتی بینچ سے مداخلت پر جیا بچن نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب دوسروں کو بولنے دیا جاتا ہے تو اُنہیں بھی مکمل بات کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "براہ کرم مجھے کنٹرول نہ کریں۔"
ایک حکومتی رکن کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ وہ اس پر بات نہیں کریں گی، لیکن ان کے کان سب کچھ سن سکتے ہیں۔ ان کی نشست کے قریب بیٹھی شیو سینا کی رکن پریانکا چترویدی اس دوران مسکراتی دکھائی دیں۔
سوشل میڈیا پر بھی جیا بچن کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔