
بالاکوٹ تھانہ کاغان کی حدود پھاگل میں دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے 7 افراد جھلس گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ سلنڈر پھاگل کے مقام پر دکان کے اندر پھٹا جس کی زد میں راہگیر بھی آئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بالاکوٹ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
















