گلوکار مائیکل جیکسن کی رہائش گاہ نیلامی کے لیے پیش

این این آئی  جمعرات 7 اگست 2014
7 بیڈروم، گیسٹ روم اور انڈرگراؤنڈ آرٹ گیلری پر مشتمل گھر کی قیمت 5 ملین پاؤنڈ سے شروع ہوگی۔   فوٹو: فائل

7 بیڈروم، گیسٹ روم اور انڈرگراؤنڈ آرٹ گیلری پر مشتمل گھر کی قیمت 5 ملین پاؤنڈ سے شروع ہوگی۔ فوٹو: فائل

لاس ویگاس: آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی رہائش گاہ نیلامی کے لیے پیش کردی گئی، قیمت پانچ ملین پاؤنڈ سے شروع ہوگی۔

پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کے لاس ویگاس میں قائم گھر کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، اس گھر میں مائیکل جیکسن سن دوہزار چھ سے دوہزار آٹھ تک مقیم رہے۔ سات ہزار تین سو چورانوے اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے اس گھر میں سات بیڈ رومز، بارہ باتھ رومز،گیسٹ روم،اور انڈرگراؤنڈ آرٹ گیلری بھی ہے۔

گیسٹ رومز میں چوہتر افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ انوکھے انداز کے حامل مائیکل جیکسن کا گھر بھی مخصوص انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جسے 1952ء میں ہسپانوی طرزپرتعمیر کروایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔