گورنرپنجاب عراق کے 7 روزہ دورے پر روانہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کا منصب سنبھال لیا


ویب ڈیسک August 09, 2025

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے 7 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کا منصب سنبھال لیا۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان اپنے دورہ کے دوران اربعین کریں گے، گورنر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری دیں گے اور زیارتیں کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کا منصب سنبھال لیا۔

ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مقبول خبریں