لاہور: جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج

عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں


ویب ڈیسک August 09, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹار سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیشی پر خارج کردیں۔

عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عدم پیشی پر درخوستیں خارج کردیں جبکہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔

پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب نے عبوری ضمانت لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت سے کروا رکھی تھی۔

مقبول خبریں