معرکۂ حق یوم آزادی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا وطن عزیز کیلیے تجدیدِ عہد وفا 

پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہمارے سینوں میں دھڑکتا ہے، معرکۂ حق یوم ِآزادی پر اوورسیز پاکستانیوں کا پیغام


ویب ڈیسک August 13, 2025

اسلام آباد:

اوورسیز پاکستانی، دیارِ غیر میں رہ کر بھی ملکی ترقی و استحکام میں پیش پیش ہیں، قومی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو قابل ِ فخر کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

معرکۂ حق یوم ِآزادی پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیغام دیا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہمارے سینوں میں دھڑکتا ہے۔

اوورسیز پاکستانی کا کہنا ہے یہ سچ ہے کہ ہم دیارِ غیر میں ہیں اور وطن عزیز سے ہزاروں کلو میٹر دور ہیں، مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں ہمارے دل میں پاکستان رہتا ہے، ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے اور ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام پاکستان ہے۔

اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا کہ جب بھی لوگ نام پوچھنے آتے ہیں تو سینہ چوڑا کرتے ہیں اور پاکستان بتاتے ہیں۔ پاکستان ہماری آن، ہماری شان اور ہمارا فخر ہے، ہمارے دلوں کی ایک ہی آواز، پاکستان زندہ باد ہے۔

بیرونِ ملک پاکستانی، ہر آزمائش میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اوورسیز پاکستانی قومی خدمت، قربانی اور خلوص کی زندہ مثال ہیں۔

مقبول خبریں