پاکستان کو افغانستان کے راستے ازبکستان تک ریلوے سے جوڑنے کا بڑا پلان سامنے آگیا 

پاکستان ازبکستان ریلوے ٹریک پر 10 ارب ڈالر لاگت آئے گی، افغانستان ٹریک کو حفاظت فراہم کرے گا، وزیر ریلوے حنیف عباسی


ویب ڈیسک August 13, 2025

پاکستان کو افغانستان کے راستے ازبکستان تک ریلوے سے جوڑنے کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا جب کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی  نے کہا کہ اس سال 31 دسمبر تک پاکستان سے ازبکستان تک ریلوے ٹریک کی فزیلبٹی سامنے لے آئیں گے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری قومی اسمبلی اجلاس میں حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ازبکستان ریلوے ٹریک پر 10 ارب ڈالر لاگت آئے گی، افغانستان ریلوے ٹریک کو حفاظت فراہم کرے گا، پاکستان ازبکستان ریلوے کے لئے فنڈنگ کہاں سے آئے گی، ابھی بتانا نہیں چاہتے۔

اس دوران جے یو آئی رکن عالیہ کامران نے کہا کہ ایم ایل ون تو آپ بنا نہیں سکے، ازبکستان تک ریلوے ٹریک کے دعوے کررہے ہیں، اس پر وزیر ریلوے  نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون کے مختلف ٹریکس پر تیزی سے کام جاری ہے، مختلف ریلوے ٹریکس پر کام کی مسنگ رہی ہے، اب اسے مکمل کرنے جارہے ہیں۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی  نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد تک اگلے دور میں بلٹ ٹرین چلائیں گے، وزارت ریلوے کراچی ریلوے اسٹیشن کو 10 ستمبر کو ایسا بنا دے گی جیسا 77سال میں نہیں بنا۔

مقبول خبریں

رائے