منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبادکباد، سفیر یورپی یونین نے قومی ترانےکی دھن بجاکر لوگوں کو مسحورکردیا

ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، ویڈیو جاری


ویب ڈیسک August 14, 2025

یورپی یونین کے سفیروں نے اپنے منفرد انداز سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب کہ یوم آزادی پر دنیا بھر سے پاکستان کے عوام  کے لیے محبتوں کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا اظہار کیا، ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا۔

خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں، یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا۔

یہ سب کچھ  پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے، اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو  نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے، یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبادکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

مقبول خبریں