وزیراعلیٰ سندھ کا گورنر کے پی کو فون، مدد کی یقین دہانی

مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت و عوام خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک August 15, 2025

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کیا اور سیلاب سے تباہی پر ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر ہاؤس کے پی کے مطابق وزیراعلٰی سندھ نے خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

وزیراعلٰی سندھ نے گورنر خیبر پختونخوا کو سندھ حکومت کی یجانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت و عوام خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلابی متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے مکمل تیار ہے۔

مقبول خبریں