آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے


ویب ڈیسک August 16, 2025

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کیرنز میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے اس لیے دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیتنے کیلئے بھرپور زور لگائیں گی۔

پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔

آج کے میچ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم میں جوش اِنگلس اور نیتھن ایلس کی واپسی متوقع ہے جبکہ مچل اوون کے انجری کے باعث باہر ہونے پر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ اپنے کامیاب بولنگ کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا امکان ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک بڑا امتحان تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں کا مقصد 2026 ورلڈ کپ سے قبل دباؤ والے میچز میں اپنی صلاحیتیں آزمانا ہے۔

مقبول خبریں