حالیہ بارشیں ، خیبرپختونخوا میں بجلی کا نظام درھم برہم 

بونیر میں متعدد بجلی کے کھمبے سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے


ویب ڈیسک August 16, 2025

حالیہ بارشوں کے دوران  خیبرپختونخوا میں بجلی کا نظام درھم برہم ہوگیا جب کہ 
سوات ،بونیر ، شانگلہ میں 50 فیڈر بند ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بونیر میں متعدد بجلی کے کھمبے سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے، بونیر میں موبائل فون سروس میں معطل ہو گئی،  ترجمان پیسکو نے کہاکہ  پشاور : سوات میں 23فیڈرز پر بجلی بحال،بقیہ 18فیڈرز پر مرمتی کام جاری ہے۔

پیسکو چیف اختر حمیدخان نے پیسکو عملے کو جلد از جلد مرمتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی، ترجمان نے کہا کہ  گزشتہ روز ہی سوات گرڈ اسٹیشن سے سیلاب کا پانی نکال دیا گیا تھا، 

سیلاب کیوجہ سے سوات کے 41فیڈرز پر بجلی کی ترسیل پر بند ہو ئی تھی، مالم جبہ کو بھی متبادل روٹ سے بجلی فراہم کر دی گئی ہے،  ضروری سامان مثلاًبجلی کے کھمبے، تاریں اور ٹرانسفارمرز سوات پہنچا دئیے گئے ہیں۔

ترجمان پیسکو نے کہا کہ پیسکو کا اضافی عملہ بھی سوات میں تعینات کیا گیا ہے، گرئے ہوئے کھمبے اور ٹرانسفارمرز مرمت کئے جا رہے ہیں، بجلی تنصیبات پر گرے درخت ہٹائے جا رہے ہیں،  پیسکو کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ مرمتی کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں