لاہور: گلی میں بیٹھی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار 

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے کر ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی


ویب ڈیسک August 19, 2025

اسلام پورہ گلی میں بیٹھی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے کر ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

ایس پی سٹی کی سربراہی میں اسلام پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم کی گلی میں سر عام فحش حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ملزم خالد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں