چترال میں جیب حادثے کا شکار، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر کا نوجوان بیٹا جاں بحق 

 حادثے کا شکار جیپ چترال شہر آ رہی تھی کہ بلپھوک چڑھائی میں فنی خرابی کے باعث سینکڑوں فٹ نیچے کھائی جا گری


ویب ڈیسک August 18, 2025

لوئر چترال کے مقام بلپھوک میں جیب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں  اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام کا جوان سال فرزند معاذ الدین جاں  بحق جب کہ ایک اور نوجوان زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جان بحق معاذ کی لاش اور زخمی آفاق کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا، حادثے کا شکار جیپ رونڈور سے چترال شہر آ رہی تھی  کہ بلپھوک چڑھائی میں فنی خرابی کے باعث سینکڑوں فٹ نیچے کھائی جا گری۔ 

جاں بحق معاذ کی عمر 22 سال تھی جب کہ ان کے ساتھ زخمی  آفاق کی عمر 21 سال ہے۔

مقبول خبریں