مہاراشٹرا میں موسلا دھار بارشیں، ممبئی کا نظام زندگی مفلوج، 7 ہلاک

رپورٹ کے مطابق اب تک 400 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں


ویب ڈیسک August 20, 2025

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حکام کے مطابق بارش سے متعلقہ حادثات میں اب تک 7 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث ممبئی میں اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، جب کہ ریل سروس اور ایئر ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 400 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ممبئی میں آج بھی شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔

 

مقبول خبریں