پنجاب حکومت نے سرکاری ملازم کی وفات کے بعد فیملی پنشن کو دوبارہ بحال کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازم کی وفات کے بعد فیملی پنشن کو دوبارہ بحال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فیملی پنشن صرف دس سال ملے گی اور اس کے بعد ادائیگی نہیں کی جائے گی تاہم سرکاری ملازم کی بیوہ اور بیٹیوں کو تاحیات پنشن ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پنشن فیملی قانون میں ترمیم کی گئی تھی۔