کراچی میں بارش کے اعدادوشمار جاری، سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں ہوئی

سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک August 21, 2025

کراچی:

محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح 8 سے رات 11 تک ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، اور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی شدت میں نمایاں فرق دیکھا گیا،

اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ شارع فیصل 42 ملی میٹر، کیماڑی 30 ملی میٹر، کورنگی 29.9 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 28.2 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 22.8 ملی میٹر اور ڈی ایچ اے 20.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گلشن حدید 20 ملی میٹر، ناظم آباد 19 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن 15.8 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن 15.2 ملی میٹر، نارتھ کراچی 8.3 ملی میٹر اور گلشن معمار 6.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مقبول خبریں