ڈسپلن کی خلاف ورزی  پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوکری سے نکال دیا گیا 

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی، اعلامیہ جاری


ویب ڈیسک August 21, 2025

پشاور ہائی کورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی  پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوکری سے نکال دیا۔ 

 رجسٹرار آفس نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان احمد نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، جوڈیشل مجسٹریٹ کے خلاف انکوائری شروع کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دوران انکوائری جوڈیشل مجسٹریٹ کو شوکاز نوٹس دیا،  جوڈیشل مجسٹریٹ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا دفاع نہ کرسکے۔

اعلامیے کے مطابق  انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی کی گئی، کارروائی کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔

مقبول خبریں