ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

آئی فون کے لیے جاری کی گئی اس اپ ڈیٹ کا ورژن آئی او ایس 18.6.2 ہے


ویب ڈیسک August 21, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون اور اپنی دیگر ڈیوائسز کو درپیش سیکیورٹی مسئلے کے حل کے لیے اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنی تمام ڈیوائسز کو ہیکرز کے حملوں سے بچانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپ ڈیٹ حاصل کریں۔

ایپل کا کہنا تھا کہ کمپنی کو علم تھا کہ اس نقص کو مخصوص افراد کے خلاف انتہائی پیچیدہ حملے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

البتہ، کمپنی نے حملے کی زد میں آنے والے افراد سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یہ حملے عموماً کمپینر، جرنلسٹ اور دیگر ایسے پیشہ وروں کے خلاف کیے جاتے ہیں جن کی ڈیوائس میں ہیکرز کو دلچسپی ہوتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا تعلق امیج آئی او سے ہے۔ یہ ایک فریم ورک ہے جس کو آئی فون تصاویر پروسیس کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ہیکرز فون میں داخل ہونے کے لیے وائرس زدہ تصویر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

آئی فون کے لیے جاری کی گئی اس اپ ڈیٹ کا ورژن آئی او ایس 18.6.2 ہے۔

مقبول خبریں