لاہور، نویں جماعت کی طالبہ اغوا، مقدمہ درج

واقعے کا مقدمہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس


سید مشرف شاہ August 22, 2025
فوٹو:فائل

لاہور:

ہربنس پورہ کے علاقے سے نویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کرلیا گیا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ اسکول جانے کے لیے صبح سوا 7 بجے گھر سے نکلی تھیں اور انہیں اغوا کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے گھر سے باہر جانے اور اسکول کے گردونواح کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی ہے۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقعہ پہنے لڑکی گھر اور اسکول کے قریب اکیلی جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

واقعے کا مقدمہ اغوا ہونے والی لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع سے تلاش جاری ہے۔

مقبول خبریں