فیصل قریشی نے تنقید کرنے والوں کو ’لوٹا‘ قرار دے دیا

آج کل لوگ عمر، جسامت یا کسی بھی اور بات پر ٹرول کرنے لگتے ہیں


ویب ڈیسک August 26, 2025

اداکار فیصل قریشی نے ان پر اور ان کے ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو لُڑکے ہوئے لوٹے قرار دے دیا۔ 

فیصل قریشی کے حالیہ ڈرامے راجا رانی پر ساتھی فنکاروں کے ایک پروگرام میں تنقید کی جارہی ہے جبکہ اس سے قبل بھی انہیں کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر اب فیصل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں ان تنقیدی تبصرے کا جواب دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ وہ ایک ایسا کردار ہے جو حادثے کے بعد دماغی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اب جب لوگوں نے ڈرامہ دیکھا ہے تو انہیں معلوم ہے کہ کہانی کیسی تھی جبکہ تنقید شروعات میں ہی کردی گئی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ لوگ کس طرح کسی بھی ڈرامے پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ عمر، جسامت یا کسی بھی اور بات پر ٹرول کرنے لگتے ہیں۔ فیصل قریشی نے ناقدین کو ’لُڑکے ہوئے لوٹے‘ قرار دیا جو کسی بھی سمت جا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں