اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس؛  کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری

پی ٹی وی کے لیے 3.81 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری، بتدریج بجٹ پر انحصار کم کرنے اور خودکفالت کی ہدایت


ویب ڈیسک August 26, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری  دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں پی ٹی وی کے لیے 11 ارب میں سے 3.81 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری اور پی ٹی وی کو بتدریج بجٹ پر انحصار کم کرنے اور خود کفالت کی ہدایت کی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں سی اینرجیکو کے ذمے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے لیے سیٹلمنٹ فریم ورک منظور کرلیا گیا جب کہ پاور ڈویژن کی تجویز پر کیپٹیو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں مشکے۔تھالیان۔تروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کے ٹریف ریویو کی منظوری بھی دی گئی۔  یہ منصوبہ پاکستان اور آذربائیجان کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کے لیے 3 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ یہ فنڈز خیموں، ادویات، خوراک اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر خرچ ہوں گے۔

مقبول خبریں