عدالت کا اداکارہ ثمر رانا کو گھریلو ملازمہ زیادتی اور تشدد کیس میں فوری رہا کرنے کا حکم

عدالت کا 24 گھنٹے میں پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف بھی کارروائی کا حکم


محمد ہارون August 27, 2025

لاہور کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں اداکارہ ثمر رانا کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

آج ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کو عدالت نے مسترد کیا اور ریمارکس دیے کہ غیر ضروری طور پر مکینیکلی کسی بھی ملزم کا ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا،

عدالت نے ریمارس دیے کہ ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا جس میں ملزمہ ثمر رانا کے خلاف کوئی مواد موجود نہیں ہے۔ عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزمہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔

اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے عدالت پیش کیا تھا۔

اس سے قبل ایف آئی آر میں لکھا گیا تھا کہ ثمر رانا کے گھر پر کام کرنے والی 14 سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنایا اور اداکارہ نے ملازمہ کو تشدد کر کے خوفزدہ کیا تھا۔

مقبول خبریں