پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنلز اور اختتامی تقریب جمعرات کو کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔
بدھ کو 11سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوا۔ 50 کلوگرام میں سندھ کے محمد عمر، 55 کلوگرام میں پنجاب کے محمد خیر اور سندھ گرین کے سنی، 60 کلو گرام میں بلوچستان کے احسان اللہ اور سندھ گرین کے نوید اشرف،65 کلوگرام میں آزاد جموں و کشمیر کے جنید خادم، 70 کلوگرام میں خیبر پختونخوا کے ابوبکر اور 75 کلوگرام میں خیبر پختونخوا کے محمد عمر نے کامیابی حاصل کی۔
خواتین کے سیمی فائنلز میں 48 کلو گرام میں سندھ کی خضریٰ ،51 کلوگرام میں بلوچستان کی زینب اور 54 کلوگرام میں پنجاب کی افراء کامیاب رہیں۔
خیبر پختونخوا کے امان اللہ اور زبیر،بلوچستان کے رفیع اللہ پہلے ہی فائنلز میں پہنچ چکے ہیں، پنجاب کی عظمیٰ خرم،سندھ کی شہلا اوربلوچستان کی کبریٰ بھی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔