ٹک ٹاکر نمرا کیخلاف 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں اہم پیشرفت

ڈکیتی کا یہ واقعہ 26 جون کی رات پیش آیا تھا۔ ملزمان نے شوروم مالک کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی تھی


کورٹ رپورٹر August 30, 2025

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

جبکہ عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

ڈکیتی کا یہ واقعہ 26 جون کی رات پیش آیا تھا۔ ملزمان نے شوروم مالک کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں