گوجرانوالہ میں دل دہلا دینےوالاواقعہ: طبی امداد نہ ملنے پر ایک خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے

رات کے وقت کشتی اس علاقہ میں نہ جاسکی جس کے باعث خاتون اور بچے اسپتال منتقل نہ کیے جا سکے


ویب ڈیسک August 31, 2025

گوجرانوالہ میں سوہدرہ کے نواحی گاؤں رانا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سیلابی ریلوں سے راستے بند ہونے کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے پر 3 نومولود دم توڑگئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون اسپتال نہ پہنچ سکی، اہل علاقہ  نے بتایا کہ ایک بچے کی گھر میں ڈلیوری ہوئی تو تکلیف بڑھی، خاتون کو گاڑی میں کشتی تک لانے لگے تو 2 بچوں کی پیدائش گاڑی میں ہوگئی۔

خاتون نے ڈلیوری کے دوران تین بچوں کو جنم دیا، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ سوہدرہ کے علاقہ رانا میں پیش آیا،  اطلاع ملنے پر محکمہ صحت اورسول سوسائیٹی کی ایمبولینس تیار تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ رات کے وقت کشتی اس علاقے میں نہ جاسکی جس کے باعث خاتون اور بچے اسپتال منتقل نہ کیے جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن اور فوری طبی سہولت نہ ملنے سے نومولود دم توڑ گئے، دکھی ماں نے کہا کہ سب کے لیے راستے بن گئے ہمارے لیے نہ بنے۔

مقبول خبریں