قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ٹیم کی فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کردیا

کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں، ہم ان کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں، مائیک ہیسن


اسپورٹس ڈیسک August 31, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ فریقی سیریز میں حاصل ہونے والی فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ مسلسل فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں، ہم ان کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں گزشتہ روز یو اے ای اور اس سے قبل افغانستان کو شکست دی تھی۔

مقبول خبریں