لاہور:
چوتھا چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں شرکت کے حوالے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام ملحقہ یونٹس کو لیٹر جاری کردیا ہے لیٹر میں تمام یونٹس / ڈیپارٹمنٹس کو 15 ستمبر تک اپنی کنفرمیشن بمع دستاویزات ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کے مطابق اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چوتھا ایڈیشن چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کو کامیاب ایونٹ بنائیں گے۔
امید ہے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تمام آفیشلز و کھلاڑی ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔