اسلام آباد:
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن سے سات کروڑ روپے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی بین الصوبائی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شیخ آفتاب احمد کی صدارت میں ہوا۔
ذیلی کمیٹی نے وزارتِ قانون حکام کو صدر ہاکی فیڈریشن کی تعیناتی کے حوالے سے دستاویزات دینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ وہ کمیٹی کو آئندہ 10 روز کے دوران اپنی قانونی رائے سے آگاہ کریں گے۔