بشریٰ بی بی کی بہن نے کہا یہ سب ڈرامہ ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے علیمہ خان کو انڈہ مارے جانے کے واقعے پر ردعمل دیا ہے


ویب ڈیسک September 05, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے یہ سب ڈرامہ ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا علیمہ خان کو انڈہ مارے جانے کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے. علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا https://t.co/XwCSoLYP85

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 5, 2025

ایکس (ٹویٹر) میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے، علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔

مقبول خبریں