جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما کی دہری پالیسی عیاں ہوگئی جب کہ عوام کے حقوق کی بات کرنیوالوں کے اپنے دوستوں کی گاڑیاں نان کسٹم پیڈ ہونے کا انکشاف ہوا اور آڈیو لیک سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ہی تقریر کے برعکس نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بچانے کی آڈیو کال سامنے آگئی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنما شوکت نواز میر جلسوں میں خطاب کے دوران کہتے ہیں کہ مہاجر نشستیں ریاستی بجٹ پر بوجھ ہیں، حکمران ہر سوال پر کہتے ہیں بجٹ نہیں، مہاجرین کی 12 نشستیں ختم ہوں تو بجٹ عوام پر لگے گا، مہاجرین کے 12 امیدوار ریاست کے نام پر نام کسٹم گاڑیاں مس یوز کرتے ہیں۔
دوسری جانب شوکت نواز میر کی اپنے دوستوں کی نان کسٹم پیڈ گاڑی بچانے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں شوکت نواز میر نان کسٹم پیڈ گاڑی بچانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کسی کو بتانا نہیں خاموشی سے معاملہ سلجھاؤ، جلسے میں ریاست وسائل نہیں دیتی۔
آڈیو کال میں پہلے ہم اپنی نان کسٹم گاڑی بچا لیں پھر جلسے پہنچ جائیں گے شوکت میر کاجلسے میں میرٹ کی دہائی اور آڈیو کال میں گاڑی چھپانے کا ذکرکرتے ہیں۔