راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت اور میڈیکل بورڈ کی درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل مالک حسنین سنبل عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے عدالتی عملے نے وکلا کو سماعت کی تاریخ دی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے سات مقدمات میں درخواست ضمانت فاضل عدالت میں دائر کی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیے جانے سے متعلق بھی درخواست فاضل عدالت میں زیر سماعت ہے۔
آج فریقین سے دلائل طلب کیے گئے تھے، سماعت بغیر کارروائی کے یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔