وزیر مملکت بلال ثاقب کی صدر ٹرمپ کے کرپٹو مشیر سے ملاقات

پاکستان اور امریکا کے درمیان بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک September 28, 2025

پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے کرپٹو مشیر پیٹرک وِٹ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں پاکستان عالمی قیادت کے ساتھ ہے۔

امریکا اور پاکستان، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔

پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

مقبول خبریں