پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا سلمان خان کی ویڈیو شیئر کر کے بھارتیوں کو معنی خیز پیغام

شاہ زیب رند اپنی قوم کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا ہے، ایم ایم اے فائٹر


ویب ڈیسک October 01, 2025

پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے سلمان خان کی جانب سے شاباش دینے کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کیلیے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔

ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہٹ دھرمی اور جارحانہ رویے کی گونج کے دوران شاہ زیب رند نے سلمان خان سے 2024 میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو دوبارہ شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ بھارتی ایم ایم اے فائٹر کو شکست دینے کے بعد سلمان خان نے مجھے مبارک باد دی اور سراہا تھا۔

شاہ زیب رند نے سلمان خان کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگوں کی عزت اور احترام ہمیشہ کیا جاتا ہے۔

ایم ایم اے فائٹر نے لکھا کہ ’پاکستان کامبیٹ کھیل میں کبھی مایوس نہیں کرے گا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’شاہ زیب رند ہمیشہ اپنی قوم کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا رہے گا۔

واضح رہے کہ شاہ زیب رند نے اپریل 2024 میں ایک فائٹ میں بھارتی فائٹر کو شکست دی تھی جس پر سلمان خان نے اُن سے ملاقات کر کے تعریف کی تھی۔

مقبول خبریں