بھارت نے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست سے داغدار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔
بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں جو چیز تبدیل ہوگی وہ صرف جنس ہو گی، یعنی مردوں کے بعد اب خواتین کے مقابلے میں بھی وہی کھیل کی روح کے منافی سیاسی سلسلہ چلے گا۔
بھارتی صحافی کے مطابق پاک بھارت ویمنز ورلڈکپ میچ میں بھارتی کپتان ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملائیں گی نہ ہی میچ کے بعد بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے میدان میں آئے گی۔
یاد رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔