سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری

کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سے شروع ہوگا


ویب ڈیسک October 07, 2025

پشاور:

تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سے شروع ہوگا اور امیدوار 9 اکتوبر تک اپنے کاغذات جمع کرا سکیں گے۔

امیدوار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے شام 4 بجکر 30 منٹ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔

سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کیا جائے گا۔

مقبول خبریں