ساہیوال، پولیس کی بڑی کارروائی، 10 کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 09, 2025

ساہیوال:

ساہیوال کے نواحی علاقے 51 بارہ ایل سٹاپ پر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس ترجمان کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید جٹ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جسے شہر میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

پولیس نے موقع پر ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

مقبول خبریں