پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت

"فان گرو" کے ذریعے زرعی جدت، پیداوار اور مویشیوں کی استعداد بہتر بنانے کے اقدامات جاری


ویب ڈیسک October 09, 2025

ایس آئی ایف سی کی موئثرحکمت عملی سے زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے  پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں جدید ترقی سے پائیدار سرمایہ کاری اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جارہا ہے۔

"گرین پاکستان انیشیٹو" کے تحت جدید تحقیق اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے سمارٹ اور پائیدار زراعت کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے ''لِمز پاکستان"، ویب سائٹ اور سیٹلائٹ سے فصل کی نگرانی کا جدید نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ "فان گرو" کے ذریعے زرعی جدت، پیداوار اور مویشیوں کی استعداد بہتر بنانے کے اقدامات جاری کیے گئے ہیں۔ ایکوا کلچر منصوبوں کے ذریعے آبی حیات کی افزائش اور بلیو اکانومی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

مقامی و عالمی سرمایہ کاروں کے اشتراک ،"بی ٹو بی" ماڈل کے تحت براہِ راست زرعی سرمایہ کاری ممکن بنائی جارہی ہے جبکہ پاکستان کا زرعی شعبہ ایس آئی ایف سی کی فعال حکمت عملی سے جدید اور خود کفیل معیشت کی جانب گامزن ہے۔

مقبول خبریں