کراچی: یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

حکام نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی،  مقتول موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کسی کا انتظار کر رہا تھا


ویب ڈیسک October 09, 2025

کراچی میں یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی روڈ این ای ڈی یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے سامنے دن دیہاڑے گھات لگانےنامعلوم مسلح ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کرکےایک شخص کوقتل اورایک شخص کوشدید زخمی کردیا۔

پولیس کےمطابق مقتول اور مضروت موٹر سائیکل خریدنے کے لیے مذکورہ مقام پر پہنچتے تھے جہاں انہیں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بظاہرذاتی دشمنی کی بناء پرکی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اورجائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول سمیت دیگر شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

ایس ایچ اومبینہ ٹاؤن محمد نوازنے ایکسپریس کو بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ 11 بج کر24 منٹ پر پیش آیا ہے موقع پرموجود عینی شاہدین نے پولیس کوبتایاکہ مقتول موٹرسائیکل پراپنے ساتھی کے ہمراہ سوار ہو کر آیا تھا اورمقتول جسے ہی مذکورہ مقام پرآکررکا اوراس نے کسی کوفون کال کرکے بتایا کہ میں پہنچ گیا ہوں۔

مقتول موبائل فون پربات ہی کررہا تھا کہ اسی دوران عقب سے ایک مسلح ملزم پیدل چلتے ہوئے آیااوراس نےاندھا دھند فائرنگ کردی، مقتول کے سرپرگولی لگنےسے موقع پرجاں بحق اوراس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کوجائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے5 خول ،مقتول کا موبائل فون، نقدی اورموٹرسائیکل ملی ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں کےلیا ہے۔

ایس ایچ او نےمزید بتایا کہ مقتول محمدانس اورمضروب شاہد بلدیہ ٹاؤن میں رہائش پزیر تھے اوربلدیہ ٹاؤں میں کسی مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم دیتے تھے۔

انھو نے بتایا کہ مقتول اورمضروب کی موٹرسائیکل  خریدنے کی کسی سے ڈیل چل رہی تھی اورمقتول اور مضروب موٹر سائیکل کی خریداری کے لیے ہی مذکورہ مقام پر پہنچے تھےجہاں انہیں فائرنگ کے قتل اور زخمی کردیاگیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ بظاہرذاتی دشمنی کی بناء پرکی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔

پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش کررہی ہے،ادھر فائرنگ کےواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس کیپ لگائے ملزم نے پیدل آکرشہری کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فائرنگ کےواقعے کےبعد ملزم بھاگ کرکچھ فاصلے پر کھڑے اپنے ساتھی کے پاس پہنچتا ہے اورموقع پرسے فرار ہو جاتے ہیں۔

ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق  مقتول قاری محمد انس بلدیہ ٹاؤن یوسی 12 کے اہلسنت والجماعت سیکرٹری اطلاعات تھے۔

مقبول خبریں