سڈنی حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ

بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر اور پاکستان بلکہ کینیڈا، امریکا اور یورپی ممالک میں بھی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے


ویب ڈیسک December 16, 2025

سڈنی میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد بھارت پر عالمی سطح پر دہشتگردی کی سرپرستی سے متعلق الزامات ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں۔

مختلف رپورٹس اور میڈیا دعوؤں کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے ریاستی سطح پر دہشتگردی کے مبینہ کردار سے جوڑا جا رہا ہے، جسے پاکستان پہلے ہی متعدد مواقع پر اجاگر کرتا رہا ہے۔

پاکستان کا مؤقف رہا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان بلکہ کینیڈا، امریکا اور یورپی ممالک میں بھی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ سڈنی حملے کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور ساجد اکرم اور اس کا بیٹا نوید اکرم بھارتی نژاد تھے اور حملے سے قبل فلپائن کا سفر کر چکے تھے۔

فلپائن امیگریشن حکام کے مطابق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا، جہاں ان کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ درج تھی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں افراد یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہوئے۔

کچھ بین الاقوامی میڈیا اداروں کے مطابق آسٹریلوی سیکیورٹی ذرائع اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ حملہ آوروں نے جنوبی فلپائن میں عسکری تربیت حاصل کی۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سڈنی میں ہونے والے اس حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔

مقبول خبریں