ڈراموں میں ماں کا کردار نبھانے والی جویریہ عباسی حقیقی زندگی میں بھی اپنی شفقت کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ڈرامے کے سیٹ پر جویریہ عباسی کو اداکارہ ہانیہ عامر کو نظرِ بد سے محفوظ رکھنے کے لیے نظر اتارتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں جوویریہ عباسی ہانیہ کے لیے دعا کرتی اور دم درود کرتی دکھائی دیں، جس پر مداحوں نے ان کے اس خلوص کو خوب سراہا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جویریہ عباسی نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ماں جیسی محافظ ہیں۔

دوسری جانب ہانیہ عامر اس محبت بھری توجہ پر مسکراتی نظر آئیں۔