گھوٹکی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 14 مغوی مسافر بازیاب

ایک مسافر کی لاش کچھ فاصلے سے برآمد ہوئی جبکہ 3 اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ کر گھر پہنچ گئے


ویب ڈیسک December 16, 2025
(فوٹو فائل)

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی اندرونِ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب اغوا کیے گئے 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گھوٹکی کے علاقے اباڑو کے قریب مسافر بس پر حملہ کر کے 18 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ نے پولیس کے ساتھ مل کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے کچے کی طرف جانے والے تمام راستوں کی مکمل ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران 14مغویوں کو بازیاب کرا لیا جبکہ ایک مغوی کی لاش وقوع سے کچھ فاصلے پر ملی۔

بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر کی لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات موجود نہیں، اندیشہ ہے کہ انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔ اس کے علاوہ 3 افراد اپنی مدد آپ کے تحت اغواکاروں سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق گھوٹکی میں اندھار اور لاٹھانی باکھرانی گینگ کے ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والا آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں