راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف مکمل

پولیو مہم کے دوران 54,343 بچے پولیو ویکسینیشن سے رہ گئ


ویب ڈیسک October 14, 2025

راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ 

ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق 2,72,696 بچوں کو ویکسین پلوائی گئی۔ گھر گھر مہم میں 2,07,427 گھروں کی ٹیموں نے وزٹ کیا اور 88 فیصد ہدف مکمل کیا۔

پولیو مہم کے دوران 54,343 بچے پولیو ویکسینیشن سے رہ گئے۔ 28,628 بچوں کو پہلے  دن کور کر لیا گیا۔ اب بھی 25,715 بچے ویکسین سے محروم مزید  دنوں میں ترجیحی بنیادوں پر کور کیے جائیں گے۔

اسکولوں میں 35,418 بچوں کو ویکسین دی گئی اور مہمان بچوں کی تعداد 16,856 رہی۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی نے کہا کہ ڈینگی و پولیو کے خلاف اقدامات جاری ہیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مقبول خبریں